Sunday, 22 September 2024


اسٹیل ملز ملازمین کے کچھ آنسو پونچنے کا بلاخر خیال آہی گیا


ایمز ٹی وی (تجارت) پانچ ماہ سے تںتنخواہوں سے محروم اسٹیل ملز ملازمین کے کچھ آنسو پونچنے کا بلاخر خیال آہی گیا۔ حکومت نے ادارے کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ ادا کر دی۔ مالی مشکلات کی شکار اسٹیل ملز اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے حکومت امداد کی منتظر رہتی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈزجاری ہونے کے بعد آج ادارے کے لگ بھگ 16 ہزار ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کے مد میں 76 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے۔ دوسری جانب پینشنرر اور بیواؤں کو گریجویٹی کی رقم عید کے بعد ادا کر دی جائے گی۔ پاکستان اسٹیل ملز کا پیداواری عمل جولائی 2015 سے مکمل طور پر بند ہے جبکہ ہر ماہ اسٹیل ملزکو 2 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ادارے کا مالی خسارہ 100 ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔

Share this article

Leave a comment