Saturday, 21 September 2024


گلیکسی نوٹ سیون کو استعمال کرنے سے گریز کریں

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے فضائی مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ طیاروں میں سام سنگ کے نئے گلیکسی نوٹ سیون کو استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس کے باعث جہاز میں آگ لگ سکتی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ دوران پرواز اپنے گلیکسی نوٹ سیون کو آن یا چارج کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس ڈیوائس کے پھٹنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ امریکی سول ایوی ایشن کی جانب سے کسی مخصوص ڈیوائس کے حوالے سے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب سام سنگ کی جانب سے فون کو دنیا بھر سے واپس طلب کرلیا گیا ہے جس کی وجہ اس کا اچانک پھٹ جانا بنا ہے۔ سام سنگ کی جانب سے معاملے کی تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ری چارج ایبل بیٹریاں اس مسئلے کی وجہ ہیں۔ امریکا کے علاقے سینٹ پیٹرز برگ میں ایک خاندان نے اپنا گلیکسی نوٹ سیون جیپ میں چارجنگ کے لیے چھوڑ دیا تھا جس کے بعد گاڑی آگ لگنے کے بعد تباہ ہوگئی۔ آسٹریلین فضائی کمپنیوں کی جانب سے سب سے پہلے گلیکسی نوٹ سیون کے خلاف یہ پابندیاں لگائی گئی تھیں جس کا دائرہ اب امریکا تک پھیل چکا ہے۔

نوٹ سیریز سام سنگ کے سب سے مہنگے اسمارٹ فونز ہوتے ہیں اور نوٹ سیون کو گزشتہ ماہ یعنی اگست میں پیش کیا گیا تھا۔ بیٹریاں پھٹنے کے واقعات سامنے آنے سے پہلے سام سنگ کے لیے اس فون کی مانگ پوری کرنا مشکل ہورہا تھا۔ ری چارج ایبل لیتھیم بیٹریاں اوور ہیٹنگ کا زیادہ شکار ہوتی ہیں جو زیادہ درجہ حرارت پر خراب یا خراب ہوسکتی ہیں۔

Share this article

Leave a comment