Sunday, 22 September 2024


عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم میں رقم کی فراہمی یقینی بنائی جائے

ایمز ٹی وی (تجارت) اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم میں رقم کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام کی جانب سے عید کے موقع نئے نوٹوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے نئے نوٹس کی فراہمی نہ صرف اسٹیٹ بینک کے فیلڈ آفسز بلکہ کمرشل بینکوں کے زریعے کی گئی۔ نئے کرنسی نوٹوں میں 100 روپے تک کے نوٹوں کی مجموعی مالیت تقریبا 20 ارب روپے بنتی ہے۔ گزشتہ عید قرباں پر 116 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم میں رقم کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Share this article

Leave a comment