Monday, 11 November 2024


ریل کا خوفناک حادثہ


ایمزٹی وی (ملتان)بچھ ریلوے اسٹیشن کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس اور مخالف سمت سے آنے والی مال گاڑی میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ملتان سے شجاع آباد کی طرف جانے والی والی مال گاڑی کے نیچے ایک شخص آ گیا جس کے باعث ڈرائیور نے ٹرین روک لی جب کہ ملتان سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس بھی اسی پٹری سے گزر رہی تھی جو بچھ اسٹیشن کے قریب کھڑی مال گاڑی سے زور دار دھماکے سے ٹکڑا گئی۔ مال گاڑی اور مسافر ٹرین کے درمیان تصادم سے عوام ایکسپریس کا انجن اور 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جب کہ مال گاڑی کی بھی 5 بوگیاں پٹری سے اتریں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 10 افراد کی حالت تشناک ہے۔
jجبکہ دوسری جانب ملتان کے نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ ڈاکٹرز کی جانب سے عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت ناصر اور سردار کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جا رہا ہے۔

حادثے کے بعد مرکزی ریلوے ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا اور ٹرینوں کو متبادل راستے کے طور پر خانیوال سے جہانیاں کی طرف موڑ دیا گیا ہے جہاں سے وہ بہاولپور پہنچ کر ٹریک پر واپس آجائیں گی جب کہ مرکزی ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کے لئے ہیوی مشینری منگوا لی گئی ہے۔

Share this article

Leave a comment