Friday, 20 September 2024


کشتی میں دھماکہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں کشتی میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے ۔

انڈونیشیا میں سیاحوں کو جزیرہ بالی لے جانے والی کشتی میں دھماکا ہوا ۔ واقعے میں ایک جرمن خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور چودہ غیر ملکی زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں میں پرتگال ، جرمنی ، آسٹریلیا ، جنوبی کوریا اور برطانیہ کے شہری شامل ہیں ۔

کشتی میں عملے کے ارکان سمیت چالیس افراد سوار تھے ۔ دھماکے کینوعیت معلوم نہیں کی جاسکی ۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

Share this article

Leave a comment