ایمز ٹی وی (صحت) برگراور فاسٹ فوڈ کے شوقین یہ جان لیں کہ ان کی اس عادت سے خون کے خلیات بگڑ سکتے ہیں اور ان میں کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے۔
برطانیہ کی سوانسیا یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ تازہ پھلوں، سبزیوں اور کھانوں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ دوسری جانب فاسٹ فوڈز میں یہ اجزا نہیں ہوتے اور ان کی کمی جسم اور خون کے خلیات کو متاثر کرتی ہے ۔ یہاں تک کہ جنک فوڈ خون کے خلیات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ خون کے خلیات ( سیلز) ہی پھیپھڑوں کی آکسیجن جسم میں ہر مقام تک پہنچاتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق خون کی خلیات کی صحت جسم کی اہم خبرنامہ ہوتی ہے۔
سوانسیا یونیورسٹی میں آنتوں اور ہاضمے کے ماہرین اور کینسر پر کام کرنے والے سائنسداں کہتے ہیں کہ خون کے خلیات خراب خوراک کی فوری نشاندہی کرسکتے ہیں چونکہ یہ خلیات ہڈیوں کے گودے میں پیدا ہوتے ہیں اسی لیے خراب غذا انہیں متاثر کرتی ہے۔ ایک صحتمند شخص کے جسم میں بھی 10 لاکھ خلیات میں سے 3 سے 5 خلیات تبدیل شدہ یا متاثرہ ہوسکتے ہیں۔ جو لوگ پھل اور سبزیاں نہیں کھاتے ان میں یہ تبدیلی دُگنی ہوسکتی ہے۔ اس طرح آگے چل کر یہ کینسر سمیت کئی امراض کی وجہ بن سکتے ہیں۔
فاسٹ فوڈ سے خون کے خلیات بگڑ سکتے ہیں
- 15/09/2016
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 1428 K2_VIEWS
Leave a comment