Tuesday, 24 September 2024


کیلیفورنیا میں ٹرمپ اور ہیلری کے پتلوں کی ہوا میں پرواز

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن کے پتلے اڑائے گئے ۔

ریموٹ سے چلنے والے یہ پتلے شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ امریکا کے صدارتی انتخابات میں نامزد امیدوار ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک کی ہلیری کلنٹن اب اڑتے نظر آئیں گے ۔

کیلیفورنیا کے رہائشی شہری نے دونوں کے ریموٹ سے چلنے والے پتلے تیار کیے ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ سپرمین کا لباس پہنے جبکہ ہلیری کلنٹن ہیری پوٹر فلم کا منظر پیش کرتے جھاڑوؤں کی مدد سے اڑتی رہیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ ائیرکرافٹ کو دوران پرواز پیسے بھی نیچے پھینکتے دکھایا گیا ہے ۔

Share this article

Leave a comment