Saturday, 21 September 2024


پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی مرتبہ تاریخی سنگ میل عبورکرگئی


ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اورتاریخی سنگ میل عبورکرگئی ۔کے ایس ای100انڈیکس40364پوائنٹس کی حدبلند ترین سطح پرجاپہنچاجس سے اسٹاک مارکیٹ کے تمام سابقہ ریکارڈٹوٹ گئے ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں30ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کاحجم80کھرب سے بڑھ کر81کھرب روپے پرجاپہنچا۔جمعہ کوکاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس میں147.33پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 40216.35 پوائنٹس سے بڑھ کر40363.68پوائنٹس پرجاپہنچا،اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27162.64 پوائنٹس سے بڑھ کر27295.17پوائنٹس ہوگیاجبکہ کے ایس ای30انڈیکس48.28پوائنٹس کی کمی سے 22553.89پوائنٹس پربندہوا۔جمعہ کومارکیٹ سرمائے میں30ارب73کروڑ81لاکھ67ہزار774روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 80 کھرب 91 ارب 59 کروڑ 60 لاکھ 72 ہزار 733 روپے سے بڑھ کر 81کھرب 22 ارب 33 کروڑ 42 لاکھ 40ہزار507روپے ہوگیا۔جمعہ کومارکیٹ میں 85 کروڑ5لاکھ حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 16 ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ جمعرات کو 53 کروڑ 31 لاکھ16ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو 11ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طورپر430کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 285کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ،129میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے ورلڈکال ٹیلی کام 11 کروڑ48لاکھ،بینک آف پنجاب6کروڑ95لاکھ،این آئی بی بینک لمیٹڈ5کروڑ81لاکھ،سلک بینک لمیٹڈ 5 کروڑ2لاکھ اورلوٹے کیمیکل3کروڑ19لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوںمیں اتارچڑھاؤ کے اعتبارسے انڈس موٹرکمپنی کے بھا ؤمیں62.96روپے اور ہینوپاک موٹرکے بھاؤمیں53.12روپے کااضافہ جبکہ یونی لیورفوڈزکے بھاؤمیں150روپے اوراسلینڈٹیکسٹائل کے بھاؤمیں35.64روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔

Share this article

Leave a comment