Saturday, 21 September 2024


آئی فون سیون اور سیون پلس سام سنگ گلیکسی کے کیمرے کا مقابلہ نہیں کرسکتے


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون سیون اور سیون پلس فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں اور ان کے سب سے بہترین فیچرز میں کیمرہ سرفہرست ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل کے یہ فونز سام سنگ گلیکسی ایس سیون کے کیمرے کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ یہ امر حیران کن ہے کیونکہ ایپل کے آئی فون کیمرہ دنیا بھر میں بہترین مانے جاتے ہیں مگر اس سال سام سنگ نے اس امریکی کمپنی کو پہلے پانی سے بچاﺅ کے معاملے میں پیچھے چھوڑا تھا۔ اور گلیکسی ایس سیون آئی فون سیون پلس کے ڈوئل لینس کے مقابلے میں تصاویر کے تجربے کو زیادہ بہتر بناتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سورج کی روشنی میں یہ دونوں فون تصاویر کو اچھے معیار کے ساتھ کھینچنے میں مدد دیتے ہیں۔ دونوں کے کلر اور کنٹراسٹ بھی اچھے ہیں جبکہ شارپنس بھی لگ بھگ ایک جیسی ہی ہے، تاہم گلیکسی ایس سیون کا کیمرہ اس معاملے میں کچھ بہتر ہے۔ تاہم اکثر آئی فون سیون او رسیون پلس میں تصاویر کے رنگ بدل جاتے ہیں جیسے آسمان نیلے کی جگہ سفید ہوجاتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود ٹیلی فوٹو لینس ہے جو تصویر میں رنگوں کو ایڈجسٹ کرنے کا کام کرتا ہے۔

آئی فون سیون میں ایف 1.8 آپرچر ہے جو کہ لگ بھگ گلیکسی کے ایف 1.7 جیسا ہی اچھا ہے، اور دونوں میں بہت معمولی فرق ہے۔ تاہم زومنگ کے معاملے میں گلیکسی ایس سیون آئی فون سے واضح طور پر بہتر ہے، جبکہ ایس سیون میں آٹو فوکس بہت تیزی سے کام کرتا ہے جبکہ آئی فون میں یہ کافی سست اور بھاری بھرکم لگتا ہے اور تصویر میں خرابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح آئی فون سیون ڈائنامک رینج کے معاملے میں بھی گلیکسی ایس سیون سے پیچھے ہے جو مکس لائٹ میں سام سنگ جیسا اچھا کام نہیں کرتا۔ ماہرین کے مطابق سکس ایس کے مقابلے میں آئی فون سیون میں رات کے وقت شوٹنگ کو نمایاں بہتر کیا گیا مگر پھر بھی یہ اس معاملے میں بھی گلیکسی ایس سیون سے پیچھے ہے۔ مجموعی طور پر آئی فون سیون کا کیمرہ سکس پلس سے کافی حد تک بہتر ہے مگر گلیکسی ایس سیون پھر بھی اس معاملے میں اس سے بہتر ہے۔

Share this article

Leave a comment