Sunday, 22 September 2024


مقبوضہ کشمیر میں 73 ویں روز بھی کرفیو نافذ

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے صبر کا امتحان اب بھی جاری ہے اور وادی میں 73 روز بعد بھی کرفیو نافذ ہے جس کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے، کرفیو کے باعث تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے یہاں تک کہ حکومت نے علاقےمیں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بھی بند کی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث اب تک 104 کشمیری شہید اور ہزاروں افراد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ کئی علاقوں میں کرفیو کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں8 جولائی کو بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر بربان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے جنت نظیر وادی میں بھارتی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے اب تک 800 سے زائد افراد کی بینائی بھی متاثر ہو چکی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment