Saturday, 21 September 2024


اقتصادی رابطہ کمیٹی کا سکوک بانڈز جاری کرنے کی اجازت

ایمز ٹی وی ( تجارت)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فنانس ڈویژن کو سرمائے کی بین الاقوامی منڈیوں میں سکوک بانڈز جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔کمیٹی نے سکوک بانڈز جاری کرنے کے علاوہ فنانس ڈویژن کی سمری پر حبیب بینک لمیٹڈ کو چین کے شہر ارومچی میں اپنی شاخ کھولنے کی بھی اجازت دے دی۔کمیٹی نے اجلاس میں اقتصادی اشاریوں کا جائزہ لیا، جن کے مطابق رواں سال اگست میں افراط زر کی شرح 3.56 فیصد رہی، جو اگست 2013 میں 8.55 فیصد اور اگست 2011 میں 11.56 فیصد تھی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہیں، روا ں ماہ کے دوران گندم کا اسٹاک 94 لاکھ 90 ہزار ٹن ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 87 لاکھ 50 ہزار ٹن تھا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بڑے پیمانے پر پیداوار میں 3.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Share this article

Leave a comment