Saturday, 21 September 2024


منگھوپیر قبرستان میں قبرکی کھدائی انتہائی خطرناک ہتھیار برامد


ایمز ٹی وی(کراچی) پولیس نے منگھوپیر قبرستان سے نئی نویلی بوریوں میں اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔ خودکش جیکٹ، راکٹ، کلاشنکوف، ایل ایم جی، دستی اور آوان بم گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پرملے۔

رینجرز کے بعد کراچی پولیس بھی ایکشن میں آ گئی۔ منگھوپیر قبرستان سے نئی بوریوں میں دفن اسلحے کی کھیپ برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر منگھوپیر قبرستان میں ایک قبرکی کھدائی کی تو اسلحے سے بھری کئی نئی بوریاں نکل آئیں۔ایس ایس پی کراچی ویسٹ نے میڈیا کو بتایاکہ بوریوں سے انتہائی خطرناک ہتھیار ملے ہیں جو کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر برآمد کیے گئے۔

برآمد کیے گئے اسلحے میں 4 کلاشنکوف، 7 راکٹ،20 دستی بم، 40 آوان بم، خودکش جیکٹ، 2 ایل ایم جی اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔

نئی بوریوں میں دفن اسلحہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسلحہ دفنائے زیادہ دن نہیں گزرے تھے

Share this article

Leave a comment