Friday, 20 September 2024


فرقہ وارانہ مذہبی جماعتوں کے 2021 رہنماؤں کے بینک اکاؤنٹس منجمند کر دیئے


ایمز ٹی وی (تجارت) حکومت نے فورتھ شیڈول میں شامل دو ہزار سے زائد مذہبی رہنماؤں کے بینک اکاؤنٹس منجمند کر دئیے، دہشتگردی کے سب سے زیادہ شکار صوبے خیبر پختونخوا کا کوئی مذہبی رہنماء شامل نہیں۔ حکومت کا دہشت گردی کے خلاف ایک اور بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔ فرقہ وارانہ مذہبی جماعتوں کے 2021 رہنماؤں کے بینک اکاؤنٹس منجمند کر دیئے گئے ہیں۔ اکاؤنٹس دہشتگردی میں استعمال ہونے کا شبہ ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق، پنجاب سے 1443، سندھ سے 226، بلوچستان سے 193 جبکہ اسلام آباد سے 27 رہنماؤں کے بینک اکاؤنٹس منجمند کئے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان سے 106 اور آزاد کشمیر سے 26 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمند کئے گئے ہیں۔ حیران کن طور پر دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے خیبر پختونخوا کے کسی مذہبی رہنماء کا بینک اکاؤنٹ منجمد نہیں کیا گیا۔ بینک اکاؤنٹس منجمند کئے جانے والے تمام مذہبی رہنماؤں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔

Share this article

Leave a comment