Sunday, 22 September 2024


اسکا لرشپ بحال کرنے کا مطالبہ

ایمز ٹی وی ( کو ئٹہ) پیپلز پارٹی بلو چستان کے سابق سیکرٹری انفارمیشن وقاص ندیم نے کہا کہ آبی وسا ئل تعلیمی سر گرمیوں کے فقدان غربت وافلا س کے با وجود صوبے کے طلبہ و طالبات کا قو می سطح پر اپنی قومی صلا حیتوں کا لوہا منوانا قابل تحسین عمل ہے۔طلبہ کا اسکالرشپ کا مکمل خاتمہ ان پر تدریس کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے ، ایم پی اے فنڈز سے طلبہ کی مالی معاونت تدریسی عمل کو مزید فعال کرنے میں راست اقدام تھا اس فنڈ کی بندش نے حکمرانوں کی تعلیم دوستی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

ایک طرف تو بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے بلند وبانگ دعوے کئے جاتے ہیں تو دوسری جانب ایسا منفی طرز عمل اپنا یا جا تا ہے جس سے نوجوانوں میں احساس محرومی کو مزید بڑھا دیا جاتا ہے۔

وقاص ندیم نے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر رکھتے ہوئے اور زمینی حقائق کو دیکھا جائے تو ایم پی اے طاہر محمو د نے احسن انداز اور میرٹ کو ملحوظ خا طر رکھتے ہوئے اسکالر شپ کی تقسیم کو یقینی بنا یا اس سے غریب و افلا س طلبہ کی جو حوصلہ افزائی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے مطالبہ کیاکہ اسکالر شپ کو بحال کیا جا ئے۔

Share this article

Leave a comment