Saturday, 21 September 2024


چین کے ساتھ پاکستان کی دوطرفہ تجارت کا حجم سب سے زیادہ رہا

ایمز ٹی وی(تجارت) گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان تجارت میں چینی مصنوعات کا حجم پاکستانی مصنوعات سے کہیں زیادہ ہے، سال 2014 اور 2015 کے مالی سال کے دوران چین کے ساتھ باہمی تجارت کا مجموعی حجم 12.29 ارب ڈالر رہا جس میں پاکستان کی برآمدات صرف 2.16 ارب ڈالر تھیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وقفۂ سوالات میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں متعلقہ وزیر نے حکومت کی طرف سے پیش کردہ معلومات میں بتایا کہ مالی سال 2014 اور 2015 کے دوران چین کے ساتھ باہمی تجارت کا مجموعی حجم 12.29 ارب ڈالر رہا جس میں پاکستان کی برآمدات صرف 2.16 ارب ڈالر تھیں۔

متعلقہ وزیر نے ایوان کو بتایا کہ چین کے ساتھ پاکستان کی دوطرفہ تجارت کا حجم سب سے زیادہ ہے۔ چین کے ساتھ گذشتہ پانچ برس میں ہونے والی تجارت کے بارے میں اعداد و شمارسے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ چینی اشیاء کی پاکستان میں درآمد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جب کہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سال 2011 اور سال 2012 کے مالی سال میں پاکستان چین سے چھ ارب ڈالر کی مصنوعات درآمد کر رہا تھا اور پاکستان کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے زیادہ تھیں۔ چار سال گزرنے کے بعد چینی مصنوعات کی درآمد چھ ارب ڈالر سے بڑھ کر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں لیکن پاکستان کی مصنوعات 1.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر صرف 2.1 ارب ڈالر ہوئی ہیں۔

Share this article

Leave a comment