Saturday, 21 September 2024


جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو امریکا کا انتباہ


ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکا نے بھارت کو پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو بڑھاوا نہ دینے کی ہدایت کر دی۔ اقوام متحدہ نے بھی لائن آف کنٹرول میں کشیدگی کو تشویشناک قرار دے دیا۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو امریکا نے انتباہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی سے باز آ جائے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنی بھارتی ہم منصب سے رابطہ کر کے سرحدی کشیدگی کو بڑھاوا نہ دینے پر زور دیا۔ ادھر چین نے بھی جنوبی ایشیاء کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہے۔ دونوں ملکوں کو چاہیے کہ اپنے معاملات پرامن طریقے سے حل کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان نے بھی لائن آف کنٹرول میں کشیدگی کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

Share this article

Leave a comment