Saturday, 21 September 2024


افغانستان کے صوبہ بدخیس میں بم دھما کہ


ایمز ٹی وی ( افغانستان) ضلع قدس میں شہریوں کی ایک گاڑی طالبان کی طرف سے سڑک کنارے نصب کیے گئے دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی۔ - افغان میڈیا کے مطابق شمال مغربی صوبہ بدخیس میں بم دھماکے سے 10 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان خالد صافی کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع قدس میں پیش آیا۔ جہاں شہریوں کی ایک گاڑی طالبان کی طرف سے سڑک کنارے نصب کیے گئے دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں سوار شہری لنگار سے جا رہے تھے کہ واقعہ پیش آ گیا۔

Share this article

Leave a comment