Saturday, 21 September 2024


پاکستان کی محبت اور مہمان نوازی کے بدلے بھارتی اداکار زہر اُگلنے لگے


ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بھارت حکومت کے بعد بھارتی اداکار بھی پاکستان دشمنی میں کھل کر سامنے آگئے، کنٹرول لائن پر ناکام حملے پر بالی ووڈ اداکارشاہ رُخ خان، اکشے کمار اور لتا منگیشکر نے بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا۔ محبت اور مہمان نوازی کایہ صلہ دیا کہ بھارتی فنکار و اداکار بھی زہر اگلنے لگے اور بھارتی فوج کے ناکام شو کو سراہنے لگے، بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان نے ٹوئٹ میں ناکام حملے پر بھارتی فوج کا شکریہ اداکردیا، ٹوئٹ دیکھ کر شاہ خان کے مداحوں نے کہا کہ ناجانے کنگ خان کو کیا ہوگیا۔

شاہ رخ خان کی دیکھا دیکھی اکشے کمار نے بھی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر اپنی فوج کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ رخ خان کی دیکھا دیکھی اکشے کمار نے بھی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر اپنی فوج کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی فوج کی امن دشمنی پر شرمندہ ہونے کے بجائے بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے الٹا پاکستانی اداکاروں اور پروڈکشن اسٹاف پر پابندی لگادی ہے۔

Share this article

Leave a comment