Friday, 20 September 2024


روپے کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ، اسٹاک ایکسچیج تاریخ کی بلند ترین سطح پر


ایمز ٹی وی (تجارت) بھارت کو لائن آف کنٹرول پر چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی، دو روز میں بھارتی روپیہ 75 پیسے تک نیچے گر گیا، دوسری جانب پاکستانی روپے کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ اور سٹاک ایکسچیج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ بھارت کا جنگی جنون اس کی اپنی معیشت کو نگل رہا ہے۔ سرحدی کشیدگی میں اضافے کے باعث بھارتی روپیہ مسلسل ڈگمگا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دو روز کے دوران بھارتی روپیہ 75 پیسے کمی سے 66 روپے 61 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ بھارتی سٹاک مارکیٹ گزشتہ روز 500 پوائنٹس کے لگ بھگ گراوٹ کے بعد آج بھی سنبھلنے کی کوشش کرتی رہی اور اختتام پر صرف 38 پوائنٹس کے اضافے سے 27 ہزار 866 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہوتا دکھائی دیا۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 10 پیسے اضافے سے 104 روپے 62 پیسے ہو گئی جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج 265 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 40 ہزار 561 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

Share this article

Leave a comment