Saturday, 21 September 2024


سعودی ایوی ایشن نے جرمانے کا نوٹس جاری کردی

ایمز ٹی وی(کراچی) فیصل آباد سے جدہ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 740 کا گراؤنڈ جنریٹر خراب ہوگیا مسافروں نے پی آئی اے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ سعودی ایوی ایشن نے جرمانے کا نوٹس جاری کردیا۔

باکمال لوگ اورلاجواب سروس کا نعرہ لگانے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے جس پرسعودی عرب کی جانب سے ادارے کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 740 جو فیصل آباد سے جدہ پہنچی تو اس کے خراب گراؤنڈ جنریٹر کے باعث طیارہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ حبس اور گرمی کی وجہ سے مسافروں کا طیارے میں برا حال ہوگیا۔

مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پی آئی اے پر اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا، پی آئی اے کے کیبن کرو نے ایمرجنسی ٹارچ لائٹ کے ذریعے مسافروں کو جہاز سے اتارا۔

سعودی ایوی ایشن نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیا، نوٹس میں دس ہزار ریال جرمانے کا امکان ہے۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ جنریٹر کیوں نہیں ٹھیک کروایا گیا، طیارے میں کوئی بھی واقعہ رونما ہوسکتا تھا، جس کی ذمہ دار بھی پی آئی اے ہوتی۔

Share this article

Leave a comment