Saturday, 21 September 2024


کراچی پولیس اہلکار شہید ملزم فرار


ایمز ٹی وی(کراچی) پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا ٹارگٹ کلر عبدالمالک بنگالی ملیرندی کےعلاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

جمعہ کے روز پولیس اہلکارا کو قتل کر کے فرار ہونے والے ملزم عبدالمالک بنگالی کو ہفتے کو روز رینجرز نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا تھا جسے دوسرے ملزم کی نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ اُس کے دو ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔


دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم عبدالمالک گولیاں سے ہلاک ہو گیا جب کہ اُس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم عبدالمالک بنگالی کو دوسرے ملزم کی نشاندہی کے لیے رات گئے لے جایا جارہا تھا کہ اس ساتھیون امتیاز رند اور فیصل بنگالی نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے ملزم کو چھڑانے کی کوشش کی۔

ایس ایس پی کورنگی نے مزید بتایا کہ ملزم کو چھڑانے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے فائرنگ کی اور دوطرفہ فائرنگ کے درمیان آجانے کے باعث ملزم عبدالمالک بنگالی مارا گیا۔

واضح رہے جمعہ کے روز پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو پیشی سے واپس لایا جارہا تھا کہ بلوچ ندی کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو شہید اور دوسرے کو زخمی کر کے اپنے دونوں ساتھیوں کو چھڑالیا تھا۔

جس کے بعد رینجرز نے کارروائی کر کے مفرور قیدیوں میں عبدالمالک بنگالی کو ہفتے کے روز گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا تھا جو آج مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا

Share this article

Leave a comment