Saturday, 21 September 2024


بنگلادیش اوربھارت کے تعلقات ایک نئی جہت میں شامل:حسینہ واجد

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں پھانسیوں پر پاکستان کی جانب سے احتجاج سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا باعث بنا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ہاری ہوئی قوت ہے اور ہم نے انہیں 1971 میں بھی شکست دی جب کہ سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سارک کانفرنس میں شرکت اس وجہ سے نہیں کی کیونکہ پاکستان نے بنگلا دیش کی جانب سے جنگی جرائم میں مرتکب افراد کو پھانسی دیے جانے پر احتجاج کیا تھا۔حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے عوام کو ملک میں موجود پاکستان کے حامیوں سے تعلق ختم کردینا چاہیے اور ان کا سیاسی اور سماجی میدان میں بائیکاٹ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کے اقتدار میں آنے کے بعد بنگلادیش اوربھارت کے تعلقات ایک نئی جہت میں شامل ہوگئے اوردونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا مقصد صرف اورصرف پاکستان کے خلاف زہر اگلنا ہوتا ہے اوراس معاملے پر شیخ حسینہ اور نریندر مودی ایک

Share this article

Leave a comment