Friday, 20 September 2024


طاقتور طوفان میتھیو نے کیوبا کے ساحلی شہر سیان تیاگو ڈی کا رخ کرلیا

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)طاقتور سمندری طوفان میتھیو نے کیوبا کا رخ کرلیا ہے، انتظامیہ نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردی۔بحراوقیانوس اٹھنے والے طاقتور طوفان میتھیو نے کیوبا کے ساحلی شہر سیان تیاگو ڈی کا رخ کرلیا ہے جو کہ دو سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے جبکہ سمندری طوفان میتھیو جمیکا سے ٹکرا گیا، جہاں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سڑکیں تالاب بن گئیں اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ سیلاب سے متعدد علاقے ڈوب گئے ہیں۔امریکی نیشنل ہیری کین سینٹر کے مطابق میتھیو منگل کے روز کیوبا کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرائے گا۔ہیٹی نے اپنے جنوبی ساحلی علاقوں سے لوگوں کو منتقل کرنا شروع کر دیا ہے، سمندری طوفان منگل اور بدھ کو کیوبا اور باہاماس کے مشرقی علاقوں سے گزرے گا، کیوبا کی حکومت نے پانچ مشرقی صوبوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔میتھیو طوفان کے پیش نذر حکومت نے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافد کر دی اور اہم شاہراہوں سے بل بورڈ اور ٹریفک سنگلز اتارنے شروع کردئیے، انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور سیاحوں ہوٹلز میں مقیم رہنے کی ہدایت کی ہے۔میتھیو کو 2007ءکے بعد بحیرہ اوقیانوس پر آنے والا سب سے طاقتور سمندری طوفان قرار دیا جا رہا ہے جو کہ 240کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواو¿ں اور بلند سمندری لہروں کا موجب بنے گا۔

Share this article

Leave a comment