Tuesday, 24 September 2024


شنگھائی اسٹاک ایکس چینج کا انڈیکس کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار


ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شنگھائی اسٹاک ایکس چینج نے انڈیکس کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو اسٹریٹجک سرمایہ کار کی تلاش تھی، جس کے لیے اس نے رواں برس جولائی میں پی ایس ایکس کے 40 فیصد شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرنے والی کمپنیوں کو دعوت دی تھی۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) ملک کی تین اسٹاک ایکس چینجوں (کراچی، لاہور اور اسلام آباد) کے انضمام سے وجود میں آیا تھا، جس کا افتتاح رواں برس جنوری میں ہوا تھا۔

اس انضمام کا مقصد اسٹریٹجک شراکت داروں کو راغب کرنا اور پاکستان کو 'ابھرتی ہوئی مارکیٹ' کے ذمرے میں شامل کروانا تھا۔ افتتاح کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کو تاریخی اقدام قرار دیا تھا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج منیر کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، حالیہ دنوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ایسا معیشت میں بہتری کے باعث ہی ممکن ہوا۔

Share this article

Leave a comment