Tuesday, 24 September 2024


پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار تمام حدیں عبور کرگیا

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار اکتالیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار اکتالیس ہزار پوائنٹس کی سطح کراس کر گیا۔ بازار حصص کی سرگرمیوں میں اضافے اور نئی سرمایہ کاری کی بدولت انڈیک میں ٹریڈنگ کے دوران چار سو نوئے پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس اکتالیس ہزار پوا ئینٹس کی سطح کراس کر گیا۔

اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور پاک بھارت باڈر پر ٹینشن میں قدرے کمی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ معروف اسٹاک بروکر اور ممبر اسٹاک مارکیٹ عقیل کریم ڈھیڈی کے مطابق سیاسی ہلچل کی جگہ کنٹرول لائن پرکشیدہ صورتحال میں سیاستدانوں کا ایک چھت کے نیچے جمع ہونا شئیرمارکیٹ کیلئے ایک اچھی خبرتھی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ اس کےعلاوہ چین کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصہ داربننے کی خبر پرسرمایہ کار بازارحصص میں سرگرم ہوگئے

Share this article

Leave a comment