ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے آئی فون کی طرح آئی پیڈ بھی لوگوں میں بہت زیادہ مقبول ہں اور اچھی خبر یہ ہے کہ ان ٹیبلیٹس کا نیا ماڈل بہت جلد سامنے آنے والا ہے۔ ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اگلے سال کے شروع میں ایپل آئی پیڈ پرو کے تین نئے ماڈلز کو پیش کرنے والی ہے۔ ایپل کی جانب سے 7.9 انچ کا آئی پیڈ پرو پیش کیا جائے گا جس میں وہ تمام فیچرز موجود ہوں گے جو ابھی 12.9 انچ اور 9.7 انچ کے آئی پیڈ پرو میں موجود ہیں۔
ان فیچرز میں کی بورڈ کیس کے لیے اسمارٹ کنکٹر، پہلے سے بہتر ڈسپلے، اسٹریو اسپیکرز اور بہتر کیمرہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ آئی پیڈ پرو کے ان تین ممکنہ نئے ٹیبلیٹس میں آئی فون سیون کے برعکس ہیڈ فون جیک بھی موجود ہوگا۔ ایپل کی جانب دونوں بڑے آئی پیڈ پروز کو بہتر کیمروں اور اسکرین کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ آئی پیڈ میں بڑی ری ڈیزائن ماڈل 2018 میں سامنے آسکے گا۔