Saturday, 21 September 2024


کراچی کومحرم الحرام میں کی جانے والی دہشت گردی کی بڑی کاروائی سے بچا لیا گیا

ایمز ٹی وی (کراچی) تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی پولیس نے مذکورہ کارروائی گزشتہ رات عزیز آباد کے علاقے میں لال قلعہ گراؤنڈ کے قریب واقع ایک گھر میں کی گئی اسلحہ زیر زمین ٹینک میں چھپایا گیا تھا جسے دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز، اسنائپر رائفلیں، بولٹ پروف جیکٹس، ایس ایم جی ، ایل ایم جی، دستی بم، رائفلیں ، ہیلمٹ ، بڑی مقدار میں گولیاں اور راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا ہے جسے چار ٹرکوں میں ڈی آئی جی کے دفترمنتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ ایک سیاسی جماعت کا ہے جسے دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا تا ہم کارروائی کے دوران کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے سرچ آپریشن کے بعد اسلحہ کو منتقل کرنے کے لیے چار ٹرک منگوالیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ محرم الحرام کے مہینے میں فرقہ ورانہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا تا ہم حساس اداروں کی پیشگی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے نتیجے میں کراچی کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment