Saturday, 21 September 2024


ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع ویڈیوزمنظرِعام

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اپنے بیانات کی وجہ سے تنازع کا سبب بننے والے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع وڈیوزسامنے آئی ہیںجن میں وہ ماڈلز کےانٹرویوز کر رہے ہیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ ویڈیو ان کے سابق ملکہ حسن کے خلاف الزامات کے بعد سامنے آئی ہیں ۔ ویڈیو میں وہ ایک بدنام زمانہ میگزین کی ماڈلز کا انٹرویو کرتے اور فوٹو گرافی کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

1994 کی اس ویڈیو کے ایک منظرمیں ، ٹرمپ میگزین کی ممکنہ ماڈل سے پوچھتے ہیں کہ رسالے کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر سر ورق پر چھپنے والی ماڈل میں کیا خصوصیات ہونی چاہئیں ؟ جواب میں ماڈل بتاتی ہے میرے خیال میں اس میں صرف خوبصورتی ہی نہیں ،بلکہ انداز فکر بھی ہونا چاہئے۔

Share this article

Leave a comment