Saturday, 21 September 2024


تاریخ میں کراچی پولیس کی سب سے بڑی کارروائی

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی پولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی اطلاع پرعزیزآباد میں واقع ایک خالی مکان پرچھاپہ مارا اورگھرکے زیرزمین پانی کے ٹینک سے بہت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

57f51111aa087

برآمد کئے گئے اسلحے میں اینٹی ائیرکرافٹ گن، ایل ایم جی ، ایس ایم جی، جی 3، ایم 16 رائفل ، اسانئپر رائفل راکٹ لانچراورہزاروں کی تعداد میں رائفل گرینیڈ اورمختلف اقسام کے ہزاروں کارتوس اورگولیاں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں بلٹ پروف جیکٹس اورہیلميٹ بھی ملے ہیں، کارروائی کے بعد پولیس مکان کو لاوارث چھوڑگئی اورٹینک میں ابھی بھی بوریاں اورگولیاں پڑی ہیں۔

57f51267a0a05

پولیس کا کہنا ہے کہ گھرسے اب تک جتنا اسلحہ برآمد ہوا ہے اتنا شہر کی تاریخ میں اب تک کسی کارروائی میں نہیں پکڑا گیا، برآمد اسلحے کی کھیپ کو 3 ٹرکوں اورپولیس موبائلوں میں منتقل کیا گیا ہے، یہ اسلحہ شہرمیں امن خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

sliderthumb 116869 2 043219 album

پولیس کا کہنا ہے کہ جس مکان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے وہ نعیم اللہ نامی شخص کےنام پر ہے، پچھلے 2 سال سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا گیا، گھر کے ایک گرد آلود کمرے میں کیلنڈر بھی لگا ہوا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مکان میں جنوری 2015 سے قبل کسی خاندان کیرہائش تھی۔

Share this article

Leave a comment