Saturday, 21 September 2024


لیاری میں رینجرزکا سرچ آپریشن


ایمز ٹی وی(کراچی) لیاری کے علاقے سنگولین میں رینجرز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

رینجرز نے لیاری کے علاقے سنگولین اور میرا ناکہ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی سیل کیا گیا تاہم اس دوران سنگولین میں رینجرز اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔


ترجمان رینجرز کے مطابق سنگولین میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والے ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے استاد تاجو گروپ سے ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

Share this article

Leave a comment