Saturday, 21 September 2024


امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی


ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)ہیٹی سے آنے والا طوفان ’میتھیو‘ تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے بھی ٹکرا گیا جب کہ طوفان کے باعث ہیٹی، کیوبا اور باہاماس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 339 ہو گئی ہے جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

07matthew4 master675

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں طوفان میتھیو کے باعث شدید تباہی پھیل گئی ہے، کیٹگری فور کے طوفان کے باعث اس وقت کیرولینا اور فلوریڈا کا ساحلی علاقہ تیز ہواؤں کی زد میں ہے جب کہ سمندری طوفان کے باعث ڈزنی تھیم پارک کو بھی بند کردیا گیا۔ ہیٹیحکومت کے مطابق زلزلے میں اب تک 300 سے افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

 

طوفان میتھیو کے باعث بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ اور درجنوں دیہات کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے ہیں جب کہ جنوبی علاقے جیریمی میں 80 فیصد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ طوفان کے باعث مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے جب کہ جنوبی ہیٹی کے جنوبی علاقوں کا ریاست کے دیگر حصوں سے زمینی راستہ بھی معطل ہو گیا ہے۔ میتھیو نامی طوفان نے ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد بہاماس پر اپنا قہر ڈھایا تو فلوریڈا، جارجیا اور کیرولینا کی عوام کو خبردار کردیا گیا کہ وہ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں اور 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

392B61BD00000578 3824483 People listen to an update on Hurricane Matthew after speding a a 98 1475769688604

دوسری جانب طوفان کے پیش نظر امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جب کہ امریکی ریاست میں جاری صدارتی مہم بھی طوفان کے پیش نظر عارضی طور پر ملتوی کردی گئی ہے۔ ہلیری کلنٹن نے بھی اپنی صدارتی مہم بھی فی الحال ملتوی کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment