Saturday, 21 September 2024


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انٹونیو گٹریس کو سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گٹریس کو باضابطہ طور پر نیا سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا۔سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان نے متفقہ طورپر ان کے حق میں ووٹ دیا اور ایسا اتفاق رائے شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتا ہے ۔انٹونیو گٹریس نے وعدہ کیا کہ وہ دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی کے شکار افراد اور غربت اور ناانصافی کے مارے لوگوں کیلئے کام کریں گے ۔

Share this article

Leave a comment