Sunday, 22 September 2024


طوفان کی بڑی تباہی،مرنے والوں کی تعداد 600 ہوگئی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ہیٹی میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 600 ہوگئی ۔ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد میتھیو طوفان امریکا سے ٹکراگیا ۔ فلوریڈا ، جارجیا اور شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ فلوریڈا میں ایک خاتون طوفان کا پہلا شکار بن گئی ۔6 لاکھ گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں ۔امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں سے بڑے پیمانے پر لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں ۔

طوفان امریکا میں داخل ہونے کے بعد کیٹیگری تھری میں داخل ہوچکا ہے ۔ہیٹی میں اس کی شدت کیٹیگری 4 تھی جو انتہائی خطرناک درجے کے طوفان سے صرف ایک درجہ کم ہے ۔

 

Share this article

Leave a comment