Saturday, 21 September 2024


نئے فون کے حصول کے لیے کئی دن تک کسی دکان کے سامنے قطار میں کھڑا ہونا پڑا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جسے دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور بھارت ان ڈیوائسز کی سب سے تیزی سے آگے بڑھنے والی مارکیٹ بن چکا ہے۔ مگر کسی نئے فون کے حصول کے لیے کیا آپ کئی کئی دن تک کسی دکان کے سامنے قطار میں کھڑا ہونا پسند کریں گے؟ تو بھارت میں کچھ ایسا ہی منظر دیکھنے میں آرہا ہے اور وہ بھی آئی فون 7 اور سیون پلس کی فروخت کے موقع پر۔ یہ دونوں فونز بھارت میں جمعہ 7 اکتوبر کو فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں اور اس سے پہلے مختلف ریٹیل اسٹورز کے سامنے لوگوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں۔

درحقیقت یہ لوگ کئی کئی روز سے اس فون کو سب سے پہلے خریدنے کے لیے یہاں کھڑے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ یہ لوگ اپنا اتنا وقت کیوں ضائع کررہے ہیں کیونکہ یہ فون کسی بھی صورت جمعے کی شام سے پہلے خریدنا ممکن نہیں۔ کیونکہ ایپل کی جانب سے ان اسٹورز کو نئے آئی فونز فراہم ہی جمعہ کی سہ پہر کو کیے جائیں گے اور انہیں شام سے پہلے خریدنا ممکن نہیں۔ ایپل کی جانب سے بھارت میں براہ راست اپنی مصنوعات کو فروخت نہیں کیا جاتا بلکہ تھرڈ پارٹیز ریٹیلرز یہ کام کرتے ہیں۔ بھارت میں آئی فون سیون 60 ہزار بھارتی روپے جبکہ آئی فون سیون پلس 72 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پاکستان میں یہ فون ممکنہ طور پر نومبر میں باضابطہ طور پر فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Share this article

Leave a comment