Sunday, 22 September 2024


نیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، انتیس افراد زخمی

ایمز ٹی وی (بین الاقوامی) حادثہ نسائو کائونٹی میں پیش آیا ، حادثے کے بعد ٹرین سروس معطل ، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ امریکی شہر نیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی ، واقعے میں انتیس افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ یہ حادثہ نیویارک کے علاقے نسائو کائونٹی میں پیش آیا جہاں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی ۔ واقعے میں انتیس افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی حالت بہتر ہے ۔ حادثے کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی ، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Share this article

Leave a comment