Sunday, 22 September 2024


ترکی میں کار بم دھماکا، 6 فوجی اہلکار ہلاک

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں کار بم دھماکے میں چھ فوجی اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

ترکی کے علاقے سمدینلی میں کار بم دھماکے میں پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، پولیس اسٹیشن کے سامنے کھڑی گاڑی میں دھماکا اس وقت ہوا جب اس کی تلاشی لی جارہی تھی۔

دھماکا عراق اور ایران کے سرحدی علاقے کے قریب ہوا جہاں کرد باغی سرگرم ہیں۔

Share this article

Leave a comment