Sunday, 22 September 2024


صدارتی مباحثے،امیدواروں کی ایک دوسرے کو دھمکیاں

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان دوسرے مباحثے میں ایک دوسرے پر بھرپور حملے کئے ، ٹرمپ نے ہلیری پر 33 ہزار ای میلز ڈیلیٹ کرنے کا الزام لگایا تو ہیلری نے خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا ، کہا کہ ٹرمپ صدارت کے اہل نہیں ۔

امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان دوسرا گرما گرم مباحثہ ، دونوں امیدوار مباحثے کے لئے پہنچے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن سے ہاتھ ملانا چاہا لیکن ہیلری ہاتھ ملانے سے گریزاں رہیں ۔ مباحثہ شروع ہوا دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔ ٹرمپ نے ہلیری پر 33 ہزار ای میلز ڈیلیٹ کرنے کا الزام لگا دیا جس کا ہلیری نے بھرپور دفاع کیا ۔

ہیلری نے خواتین کے متعلق نازیبا گفتگو کی ، ویڈیو کے معاملے پر ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا جس پر ٹرمپ نے سوال گول مول کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا خواتین کی جتنی عزت کرتا ہوں کوئی اور نہیں کرتا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر باراک اوباما کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے کہا کہ ہم تقسیم ہوچکے ہیں ، یہ ملک اوباما کے مزید 4 سال کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ اوباما کےدور میں روزگار کی صورتحال بدترین رہی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپٹن ہمایوں خان کو ہیرو تسلیم کر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر ہوتے تو شاید ہمایوں خان زندہ ہوتے ۔ دونوں امیدواروں کے درمیان مباحثہ پونے دو گھنٹے تک جاری رہا جسے پوری دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا مباحثہ قرار دیا گیا ۔

Share this article

Leave a comment