ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدر اوباما نے ٹرمپ کے خواتین کے بارے میں گھٹیا اور غیر اخلاقی بیانات کی مذمت ہے۔ شکاگو میں ایک تقریب سے خطاب میں اوباما نے کہاکہ ٹرمپ کے بیانات ناقابل یقین بیان بازی کی ایک پریشان کن مثال ہیں۔
اوباما نے کہا کہ پریشان کن بات یہ ہے کہ یہ بیانات ری پبلکن پارٹی کے تحت آرہے ہیں۔میں ان باتوں کو دہرانا نہیں چاہتا، کمرے میں بچے موجود ہیں۔
امریکی صدر کہتے ہیں کہ ٹرمپ کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں بنیادی اقدار کی پروا نہیںہے۔ٹرمپ تہذیب کے حوالے سے لاپروا اور جمہوریت کے لیے درکار احترام سے محروم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو اقتدار میں لانے کا مطلب ترقی کو داءو پر لگانا ہے۔وہ خواتین، اقلیتوں، دیگر مذاہب کے لوگوں اور پناہ گزینوں کو نیچا دکھا کر اپنے آپ کو برتر ثابت کرنا چاہتے ہیں۔