Monday, 23 September 2024


نائیجیریا میں بڑا خودکش دھماکہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) نائیجیریا میں خودکش خاتون بمبار کے حملے میں 8 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق خودکش دھماکا ریاست بورنو کے شہر میدگوری میں کیا گیا ہے۔

حملے میں خاتون بمبار نے بے گھر لوگوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا جہاں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملوں سے تنگ ہزاروں لوگوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔

دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچااور اب تک 8افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے ،جبکہ 15 زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment