Saturday, 21 September 2024


موٹر سائیکل حادثہ میاں بیوی اور بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

ایمز ٹی وی(گوجرہ) دواکھڑی موڑ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

گوجرہ میں دواکھڑی موڑ پر ٹریکٹر ٹرالی نے کھڑی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، بیٹا اور ایک رشتہ دار شامل ہے جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment