Sunday, 22 September 2024


بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پاکستان رقم بھیجنا بند کردی، ملکی خزانے کو بڑا نقصان

ایمز ٹی وی (تجارت) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھیجی جانے والی رقوم میں ستمبر کے دوران بھی کمی آئی جس کے نتیجے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر 26 کروڑ 75لاکھ ڈالر گھٹ گئیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 3ماہ (جولائی تا ستمبر) میں 4 ارب 69کروڑ 83لاکھ 10 ہزار ڈالر وطن بھجوائے جوگزشتہ برس کی اسی مدت میں بھجوائے گئے 4ارب 96کروڑ 58لاکھ 10ہزار ڈالر سے 5.39 فیصدکم ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی تاستمبر کی سہ ماہی میں امریکا سے 15.54 فیصد، برطانیہ سے 18.6 فیصد، سعودی عرب سے 8.12 فیصد، متحدہ عرب امارات سے 5.20 فیصد، خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک سے 3.14 فیصد کم رقوم موصول ہوئیں تاہم اسپین کو چھوڑ کر کم وبیش تمام یورپی یونین ممالک سے ترسیلات میں اضافہ ہوا، یورپی یونین سے مجموعی طور پر 31.27 فیصد زیادہ رقوم ملیں، ناروے سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور جاپان سے بھی مذکورہ سہ ماہی کے دوران ترسیلات زرمیں اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر2016 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1ارب 60کرور 92لاکھ 90 ہزار ڈالر رہی جو اگست 2016 کے مقابلے میں 8.6 اور ستمبر 2015 کے مقابلے میں 9.34فیصد کم ہیں، اس دوران سعودی عرب سے ترسیلات زر سال بہ سال 43کروڑ 78لاکھ 70 ہزار ڈالرتک محدود ہوگئی جو ستمبر 2015 میں 48 کروڑ 32لاکھ 10ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی.
متحدہ عرب امارات سے 42 کروڑ 81 لاکھ 30 ہزار ڈالر سے گھٹ کر36کروڑ 18لاکھ 90 ہزار ڈالر، امریکا 26 کروڑ 4 لاکھ 30 ہزار ڈالر سے گھٹ کر21کروڑ 8لاکھ 20 ہزار ڈالر، برطانیہ 23کروڑ 32 لاکھ 70 ہزار ڈالر سے کم ہو کر 21کروڑ 1لاکھ 80 ہزار ڈالر، جی سی سی ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان 20کروڑ 13لاکھ 40ہزار ڈالر سے گھٹ کر18کروڑ 21لاکھ 60 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں سے 3کروڑ 33لاکھ 10 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 4کروڑ 36 لاکھ ڈالر اور ناروے سوئٹزر لینڈ آسٹریلیا کینیڈا جاپان سمیت دیگر ملکوں سے ترسیلات زر گزشتہ ماہ 13کروڑ 54 لاکھ 60 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 16کروڑ 27لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔

Share this article

Leave a comment