Sunday, 22 September 2024


پاکستان کے لیے جان کربی کا ایک اور بیان

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)امریکا نے واضح کیا ہے کہ وہ حافظ محمد سعید کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتا ممبئی حملے سے متعلق پاکستان کے خلاف ٹھوس ثبوت نہیں ملے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے تاجمان جان کربی نے گزشتہ روز واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کا کام کر رہے ہیں تاہم پاکستان پر زور دیتے رہے ہیں کہ اپنے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی رسائی روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اس کی سر زمین پر دہشت گردوں کی رسائی ناممکن بنانے کا مطالبہ جاری رہے گا ، امریکا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ بھی کرتا رہے گا، جان کربی کا کہنا تھا کہ ممبئی حملے سے متعلق پاکستان کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں تاہم پاکستان ممبئی حملوں کے ملزمان کو کٹہرے میں لائے ، جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا حافظ سعید کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتا۔

Share this article

Leave a comment