Saturday, 21 September 2024


آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ


ایمزٹی وی(شیخوپورہ) کے علاقے سلطان پورہ میں سلنڈروں کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی ،دکان میں رکھے گیس سلنڈر پھٹتے رہے ، سارا سامان راکھ ہونے کے ساتھ قریب کھڑی چار گاڑیاں اور دو رکشے بھی جل گئے۔صبح سویرے اچانک آگ کے باعث دکان میں رکھے گیس سلنڈر دھماکوں سے پھٹتے رہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،آگ اتنی تیز تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔آتشز دگی سے دکان میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ،آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں شروع کر دیں ۔

Share this article

Leave a comment