Saturday, 21 September 2024


ایکسپورٹ1ارب ڈالرسے گھٹ کر 71کروڑ ڈالر تک محدود ہوگئی

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان سے خدمات کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران سال بہ سال 31.48 فیصد گھٹ گئیں جس کے نتیجے میں ایکسپورٹ1ارب 4کروڑ 2لاکھ 10 ہزار ڈالرسے گھٹ کر 71کروڑ 27لاکھ 50 ہزار ڈالر تک محدود ہوگئی۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی اگست 2016 میں خدمات کی درآمدات بھی 6.45 فیصد کم ہو کر 1ارب 33کروڑ 19لاکھ 80 ہزار ڈالر رہ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1ارب 42کروڑ 38لاکھ 20 ہزار ڈالر تھی، درآمدات کے مقابلے میں برآمدات میں زیادہ کمی کی وجہ سے مذکورہ مدت میں خدمات کی تجارت کا خسارہ 61.42 فیصد کے اضافے 61کروڑ 92لاکھ 30 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال جولائی اگست میں 38کروڑ 36لاکھ 10 ہزار ڈالر تک محدود تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست 2016میں خدمات کی برآمدات سال بہ سال 17.09 فیصد کے اضافے سے 39کروڑ 8لاکھ ڈالر ہو گئی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں خدمات کی برآمدات33کروڑ 37لاکھ 60 ہزار ڈالر تک محدود تھیں، خدمات کی درآمدات اگست 2015 میں 76 کروڑ 1لاکھ 40 ہزار ڈالر سے 8.36 فیصد کم ہو کر رواں سال اگست میں 69کروڑ 65لاکھ 90 ہزار ڈالر رہ گئی، خدمات کی ایکسپورٹ بڑھنے اور امپورٹ کم ہونے سے اگست2016 کی سروسز ٹریڈ میں خسارہ 28.28 فیصد کم ہو کر 30کروڑ 57لاکھ 90 ہزار ڈالر رہ گیا جو اگست 2015 میں 42کروڑ 63لاکھ 80 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

پی بی ایس کے مطابق جولائی 2016 کے مقابلے میں اگست 2016 میں خدمات کی برآمدات میں 21.39 فیصد اور درآمدات میں 9.63 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم تجارتی خسارہ2.44 فیصد کم ہوگیا، جولائی 2016 میں خدمات کی برآمدات32کروڑ 19لاکھ 50 ہزار ڈالر، درآمدات 63کروڑ 54لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ31کروڑ 34لاکھ 50ہزار ڈالر رہا تھا۔

Share this article

Leave a comment