Friday, 20 September 2024


برازیل کی جیل میں خون کی ہولی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) برازیل کی شمالی ریاست رورائما کے علاقے بوا وسٹا کی جیل میں قیدیوں کی ملاقات کے اوقات کار میں ایک گروہ دوسرے گروہ کے کیمپ میں گھس گیا جس پر دونوں گروپوں میں آپس میں تصادم شروع ہو گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے خون کی ہولی میں بدل گیا اور 25 قیدی ہلاک ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق قیدی تیز دھار آلوں اور لکڑی کے اوزاروں سے لیس تھے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 6 افراد کو گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا جبکہ 6 کو زندہ جلا کر مارا گیا۔ قیدیوں کی لڑائی کے باعث ملاقات کے لئے آئے ہوئے افراد بھی محصور ہو کر رہ گئے جنہیں پولیس نے بحفاظت باہر نکالا اور حالات پر قابو پایا۔

واضح رہے کہ برازیل جیلوں میں سب سے زیادہ قیدیوں کے حوالے سے دنیا میں چوتھے نمبر پر آتا ہے جہاں تقریبا 6 لاکھ افراد قید ہیں جبکہ ملک میں متعدد جیل ایسے ہیں جہاں ان کی گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment