Friday, 20 September 2024


ٹرمپ کی اہلیہ شوہر کے دفاع کے لیے میدان میں

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کی خواتین سےمتعلق نازیبا بیان کی ٹیپ سامنے آنے کے بعد ان کی اہلیہ دفاع میں سامنے آگئیں۔

انٹرویو میں ملینیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسی باتیں کرنے پر اکسایا گیا ہے، ان پرخواتین سے دست درازی کےالزامات جھوٹےہیں۔

ملینیا ٹرمپ نے اپنے شوہر پر بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ کو کبھی اس قسم کےالفاظ استعمال کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

ملینیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام الزامات اپوزیشن کی منظم مہم کا حصہ ہے۔جن خواتین نے الزامات لگائے،کیا ان کاپس منظربھی دیکھاگیا؟ الزامات لگانےوالوں کےپاس کوئی ثبوت نہیں۔

چند روز قبل امریکی اخبارمیں ٹرمپ کی 2005 کی ایک ویڈیوسامنےآئی تھی جس میں ٹرمپ نے خواتین سےمتعلق انتہائی نازیباالفاظ استعمال کیےتھے۔

Share this article

Leave a comment