Sunday, 22 September 2024


بھارتی انتہا پسندوں کی فواد خان کو پھرایک نئی دھمکی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارتی انتہا پسند تنظیم نے فواد خان کی فلم’اے دل ہے مشکل ‘ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دی ہے ۔فلم سازوں نے وقت پر فلم ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ممبئی میں فلم کے پروڈیوسرزنے پولیس جوائنٹ کمشنرسےملاقات اور فلم کی ریلیز پر سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا ۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہناتھاکہ انتہا پسندوں کی دھمکی کے بعد مکیش بھٹ اور دیگر فلم پروڈیوسرز کو ممبئی پولیس نے سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

Share this article

Leave a comment