Saturday, 21 September 2024


آئی جی سندھ نے پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کا اعتراف کرلیا


ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائی کورٹ میں سابق آئی جی پولیس غلام حیدر جمالی کے خلاف پولیس فنڈ میں کرپشن اور غیرقانونی بھرتیاں کرنے سے متعلق نیب ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے نیب کو جواب داخل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سابق آئی جی کی حفاظتی ضمانت میں 3 نومبر تک توسیع کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں سابق آئی جی سندھ کے خلاف پولیس میں غیر قانونی بھرتیاں اور فنڈز میں خرُد برد کرنے سے متعلق نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر سابق آئی جی نے عدالت کو کہا کہ ’’نیب سے تعاون کررہا ہے تاہم مجھے گرفتاری کا خدشہ ہے، نیب کو اس سے روکا جائے۔ نیب کی جانب سے غلام حیدر جمالی کے خلاف تحریری جواب عدالت کو جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی گئی۔


نیب کی درخواست پر عدالت نے سابق آئی جی کو تین نومبر تک حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، جج نے نیب کے وکیل کو اگلی سماعت پر جواب داخل کرنے کے احکامات بھی دیے۔
واضح رہے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی پر پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں اور فنڈز میں کروڑں روپے کی خرد برد کا الزام ہے

Share this article

Leave a comment