ایمز ٹی وی(ایبٹ آباد) سفاک ماں نے اپنی نومولود بچی کو جعلی عامل کے کہنے پر قتل کرڈالا۔
اطلاعات کے مطابق جعلی عامل کی باتوں نے ایک ماں کو بھی سفاک بنادیا، جس نے اپنے ہی لخت جگر کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔
ایبٹ آباد کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتون روبی نے ایک معصوم بچی کو جنم دیا، جعلی عامل کی باتوں میں آکر ماں نے خود کو اپنے ہاتھوں سے معصوم بچی کا گلا گھونٹ دیا تاہم اس قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
پولیس نے ماں کو حراست میں لے کر چھان بین شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق قتل کے حقائق بہت جلد سامنے آجائیں گے جس کے بعد عامل کی گرفتاری کے گرد بھی گھیرا تنگ کیے جانے کا امکان ہے۔
قبل ازیں 15 اکتوبر کو فیصل آباد میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس میں شہریوں نے ماں کے ہاتھوں 12 سالہ بیٹی کی فروخت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون اور اس کے داماد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی فروخت ناکام، شہریوں نے ماں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا