Sunday, 22 September 2024


امریکی سپر ماڈل میرانڈا کیر کا ایوان اسپیگل سے شادی کا فیصلہ

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) امریکی سپر ماڈل میرانڈا کیر اور سماجی میل جول کی ویب سائیٹ اسنیپ چیٹ کے بانی ایوان اسپیگل نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔میرانڈا کیر نے 5سال قبل اورلانڈو بلوم سے شادی کی اور ان کا 4سال کا ایک بچہ بھی ہے۔ سپر ماڈل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے شادی کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔اس ضمن میں تمام تر تفصیلات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اسپیگل نے انہیں باضابطہ طور پر پرپوز کیا تو وہ بڑی جذباتی ہوگئی تھی۔

Share this article

Leave a comment